Thursday, 20 August 2015

Nalter Lake

گلگت بلتستان میں واقع ایک بہت ہی خوبسورت جگہ وادی نلتر جسے قدرت نے بے پناہ قدرتی حسن سے سجا رکھا ہے ۔وادی نلتر میں لگ بھگ چھ مختلف بے حد  قدرتی خوبصورت جھیلیں ہیں جو اپنے بے پناہ قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے سیاحو ں کے لیئے کشش کا باعث ہیں۔زیر نظر کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کی گئی تصویر بھی ایک ایسی ہی جھیل کی ہے ۔ یہ جھیل آس پاس کے برفیلے پہاڑوں کی چوٹیوں پر جمی ہوئی برف سے رس رس کے آنے والے پانی سے بنی ہے۔ یہ پانی زیر زمیں پہاڑوں کے اندر ہی اندر رس کے ہیاں جمع ہو کے یہ خوبسورت جھیل بنی ہے۔پاکستان اور دنیا بھر سے قدرتی حسن کے شوقین حضرات یہاں آتے رہتے ہیں۔فوٹو گرافرز حضرات کے لیئے یہ بہت ہی موزوں جگہ ہے۔یہاں آتے وقت اپنے سات گرم کپڑے کوٹ چھتری وغیرہ لے کر آیئے گا۔کیونکہ یہاں بارش اور برف باری ہونے کا کوئی ٹائم نہیں ہے۔ارے بھئی ایک بات تو بتانا ہم بھول ہی گئے۔ وہ یہ کی یہاں تک آنے راستہ بہت ہی خراب ہے۔ کیونکہ ہر موسم بہار یعنی سیاحت کے ماسم میں یہاں زیادہ گرمی کی وجہ سے نلتر نالے میں پانی کا اخراج بہت ہی زیادہ ہو جاتا ہے۔ جس سے سڑک ٹوٹ بھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے۔ بہرحال نلتر آتے وقت اپنے ساتھ ٹینٹ وغیرہ لے کر آیئے گا۔ 
جب آپ اس جھیل والی جگہ پہ  پہنچ جائیں گے تو آپ کو اور دو تین جھیلیں دکھائی دیں گی۔ یہ جھیلیں بھی برفیلے پانی کے 
چشموں سے بنی ہیں۔





No comments:

Post a Comment